پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان کردیا

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان کرکٹ بورڈ فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ٹی ٹوینٹی جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیاہے تاہم ون ڈے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سری لنکا کیخلاف ناقص کارکردگی کے باعث ناتجربہ کھلاڑیوں سے کلین سویپ سرفراز احمد کی کپتانی کو لے ڈوبا ہے تاہم اب پی سی بی نے بابراعظم کو آئندہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کر دیا گیاہے جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں یہ ذمہ داری اظہر علی کو دیدی گئی ہے جو کہ آسٹریلیا کیخلاف دو ٹیسٹ میچ میں اظہر علی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ دیر میں باضابطہ پریس کانفرنس کے ذریعے نئے کپتانوں کا اعلان کرے گا ۔

وکٹ کیپنگ کیلئے ممکنہ طور پر محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں بھی قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث کپتان سرفراز کو بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم پی سی بی نے سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اور ٹیم مینجمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کیں جس کے باعث مصباح الحق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ بنے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں نہایت ہی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے بعد نمبر ون ٹی ٹوینٹی ٹیم پاکستان کو کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث بھی سرفراز شدید تنقید کی زد میں تھے ۔

 

install suchtv android app on google app store