سابق کپتان سرفراز احمد کا کپتانی سے ہٹائے جانے پر موقف بھی سامنے آگیا، ایسا کیا کہا کہ ہر آنکھ اشک بار

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد فائل فوٹو قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کپتانی سے ہٹائے جانے پر موقف بھی سامنے آگیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت اعزاز کی بات تھی،اظہر علی اور بابر اعظم کیلئے دعاگو ہوں۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کوچز اور پورے سفر میں ساتھ دینے والے کھلاڑیوں کا شکرگزار ہوں ۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کو سری لنکن ناتجربہ ٹیم سے کلین سویپ شکست لے ڈوبی، پی سی بی حکام نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے ہٹادیا۔

مزید پڑھئے: دنیائے کرکٹ سے اہم خبر آگئی، سرفراز احمد کی کپتانی سے چھٹی، کون بن گیا اب کپتان؟ خبر نے تہلکہ مچا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی نئے کپتان کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیاہے لیکن جلد ہی نئے کپتان کا اعلان کر دیا جائے گا، کپتان کیلئے اس وقت مضبوط امیدوار بابراعظم اور عماد وسیم ہیں ۔سرفراز احمد کے ساتھ قومی ٹیم کو نمبر ون بنانے کے باعث نرم رویہ اختیار کیا جارہاہے ۔

 

install suchtv android app on google app store