پاکستان کرکٹ ٹیم کے کون سے کھلاڑی میں ریکارڈز توڑنے کی تمام خوبیاں موجود، باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے حیران کن بات کر دی

باﺅلنگ کوچ وقار یونس فائل فوٹو باﺅلنگ کوچ وقار یونس

باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کا ماننا ہے کہ 25 سالہ مایہ ناز پاکستانی آل راﺅنڈر بابراعظم میں بڑے بڑے ریکارڈز توڑنے کیلئے درکار تمام خوبیاں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے کہا کہ بابراعظم اس وقت شائد ہمارے واحد بلے باز ہیں جو جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف اور یونس خان کے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں، یہ وہ لڑکا ہے جو ان تمام پاکستانی لیجنڈز کے ریکارڈز کو چیلنج کر سکتا ہے۔ بابراعظم پاکستانی ٹیم کیلئے بہت اچھا ہے اور وہ ایک عمل سے گزر کر سٹار بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم سے متعلق بہترین بات یہ ہے کہ وہ نیچے سے اوپر آیا، اس نے انڈر 16 کی نمائندگی کی اور پھر انڈر 19 میں بھی کھیلا اور پاکستان اے ٹیم کی جانب سے بھی بے شمار میچز کھیلے۔ وہ ناصرف پاکستان بلکہ اپنے لئے بھی بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے جس کے باعث اس کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ مزید بہتر بنتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بابراعظم کو حال ہی میں سری لنکا کیخلاف کھیلی گئی ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا تاہم ان کی کارکردگی اچھی نہ رہی اور وہ تین میچوں میں صرف 14.33 کی اوسط کیساتھ محض 43 رنز ہی بنا سکے۔ اس وہ نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے بھی وہ قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store