ٹی 20 ورلڈ کپ : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک بھارت میچ سے متعلق بڑی خبر دے دی

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے  پاک بھارت میچ  سے متعلق بڑی خبر دے دی فائل فوٹو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک بھارت میچ سے متعلق بڑی خبر دے دی

 ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں الگ گروپوں میں ہیں جس کی وجہ سے دونوں کے ٹکراﺅ کا امکان کم ہے۔

 اس لیے آئی سی سی نے وارم اپ میچ میں دونوں ٹیموں کو مد مقابل لانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کو کامیاب بنانے کیلئے پاک بھارت میچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

زرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کا شیڈول 2 سال پہلے ہی جاری کردیا گیا تھا ۔ اس شیڈول کو دیکھا جائے تو پاکستان ٹیم گروپ اے اور ٹیم انڈیا گروپ بی میں ہے جس کے باعث ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے آمنے سامنے آنے کے امکانات کم ہیں۔

آئی سی سی نے اس مسئلے سے نمٹنے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کو کامیاب بنانے کیلئے پاک بھارت ٹیموں کو وارم اپ میچ میں آمنے سامنے لانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور قوی امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ سے پہلے وارم اپ میچ ضرور کھیلیں گی جسے بھرپور کوریج دی جائے گی۔

خیال رہے کہ 2012 کے بعد ہونے والے تمام آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں نہیں رکھا گیا۔ 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی اور 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ راﺅنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلے گئے تھے جس کی وجہ سے دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھیں۔

install suchtv android app on google app store