احمد شہزاد نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کون سا ریکارڈ برابر کر دیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  • اپ ڈیٹ:
احمد شہزاد اور ویرات کوہلی فائل فوٹو احمد شہزاد اور ویرات کوہلی

قومی ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے قومی ٹی ٹورنامنٹ کے دوران سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ناردرن کیخلاف شاندار سنچری داغی۔  یہ ان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 5 ویں تھری فیگر اننگز تھی۔  اس طرح وہ محدود کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستان کے پہلے اور تیسرے ایشیائی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس وقت اوپنر احمد شہزاد نے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پانچ سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے جبکہ ایشیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آگئے جو کہ پانچ سنچریاں سکور کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما 6 سنچریاں کیساتھ ایشیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 22 ٹیٹوئنٹی سنچریوں کے ساتھ فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

احمد شہزاد بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والے واحد پاکستانی بلے باز بھی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی ماہ ٹیم سے باہر رہنے کے بعد رواں ماہ سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد شہزاد کو موقع دیا گیا تھا تاہم وہ اس میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صرف 4 اور دوسرے میچ میں 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store