کرکٹ کی دنیا سے افسوسناک خبر آگئی، فاسٹ باؤلر حسن علی کے فینز نہایت مایوس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز نہ کھیل سکے اور اب ان کی نیشنل ٹی 20 کپ میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

گزشتہ دو روز میں حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا لیکن اس دوران فاسٹ باؤلر کی تکلیف بڑھتی ہوئی دکھائی دی اور وہ باؤلنگ اور ویٹ ٹریننگ بھی نہ کر سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کی نیشنل ٹی 20کپ میں شرکت کا امکان تقریباً ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ ان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز میں بھی شرکت کا امکان نہیں ہے۔

فاسٹ باؤلر حسن علی کی نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے سینٹرل پنجاب کی 16 رکنی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی تاہم ان کی فٹنس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے اگلے ہفتے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم اکتوبر کے آخری ہفتے میں آسٹریلیا روانہ ہو گی جہاں 3 نومبر سے تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہو گا۔

 

install suchtv android app on google app store