انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کو کس معاملے میں جھنڈی دکھا دی ؟ جان کر آپ کا کلیجہ بھی ٹھنڈا ہو جائے گا

  • اپ ڈیٹ:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل فائل فوٹو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ’دھمکی‘ کو ہوا میں اڑا دیا جیسے کچھ اہمیت ہی نا ہو، جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہر سال ورلڈکپ کرانے کافیصلہ کیا

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے ای میل کے ذریعے کونسل کے چیف ایگزیکٹیو مانو ساہنی کو خبردار کیا تھا کہ ہر سال ورلڈکپ کے منصوبے پر مختلف وجوہات کی بنا پر عمل نہیں کیا جا سکتا جبکہ بی سی سی آئی کے جلد ہی انتخابات ہونے والے ہیں، اور نئے حکام ہی اس حوالے سے اپنی رائے دیں گے۔

بھارتی میڈیا میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کی جانب سے امیتابھ چوہدری پر آئی سی سی میں بی سی سی آئی کی نمائندگی پر پابندی عائد ہونے کے باوجود کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر نے انہیں دبئی بلایا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ کے کھیل سے زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کیلئے ہر سال ورلڈ کپ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت 2023ءسے 8 سالوں میں 8 مینز ایونٹ، اتنے ہی ویمنز ایونٹ، 4 مینز انڈر 19 اور اتنے ہی ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store