سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کے چھکے چھڑا کر کیسے کلین سوئپ کردیا؟ پڑھیں اس خبر میں

  • اپ ڈیٹ:
تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148رنز کا ہدف دیدیا فائل فوٹو تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148رنز کا ہدف دیدیا

تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

سری لنکا نے جیت کیلئے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 134 رنز بناسکی اور یوں سیریز 0-3 سے سری لنکا کے نام رہی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کے ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 58 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں فرنینڈو اور شناکا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔

اوشاڈا فرنینڈو 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے— فوٹو: سری لنکا آفیشل
فرنینڈو کے شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ اوشاڈا فرنینڈو 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا تاہم فخر زمان پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 76 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابر اعظم 27 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد حارث سہیل اور کپتان سرفراز بھی اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور بالترتیب 52 اور 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان نے میچ کیلئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ بولر محمد حسنین، بیٹسمین عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ افتخاراحمد،حارث سہیل، عثمان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

آئی لینڈرز پہلے ہی دو ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز اپنے نام کرچکے ہیں، سیریز کے پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کیا۔

ٹی ٹوئنٹی میں آٹھویں نمبر پر موجود سری لنکا ٹیم نے نمبر ون رینک پاکستان ٹیم کو باآسانی دونوں میچز میں شکست دی اور سیریز بھی اپنے نام کی۔

install suchtv android app on google app store