پی سی بی کو مل گیا مستقبل کا کپتان، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور انکا بیٹا عبداللہ فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور انکا بیٹا عبداللہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے عبداللہ کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہو گئی۔

سرفراز احمد کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا بیٹا ہاتھ میں بلا اٹھائے کرکٹ کھیلنا سیکھ رہا ہے اور ان کو سکھانے والا وہ شخص ہے جس نے کپتان سرفراز احمد کو بھی کرکٹ کھیلنا سکھائی تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان نے شیئر کی جانے والی ویڈیو پر کیپشن لکھا کہ ’ایک وہ وقت تھا جب ظفر بھائی مجھے کرکٹ کھیلنا سکھاتے تھے اور آج بھائی میرے بیٹے عبداللہ کو بھی کرکٹ کھیلنا سکھا رہے ہیں، وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے‘۔

سرفراز احمد کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور ان کے بیٹے کو اس کے بہتر مستقبل کے لیے خوب دعائیں بھی دیں۔

install suchtv android app on google app store