بابر یا ویرات، کون ہے فیورٹ بیٹسمین؟ شاہد آفریدی نے دلچسپ جواب دیدیا

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی فائل فوٹو پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد آفریدی نے موجودہ دور میں اپنے 4 پسندیدہ بیٹسمینوں کے نام بتا دیئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر اکاونٹ پر سوال جواب کے سیشن کے دوران اپنے مداحوں کو بتایا کہ ویرات کوہلی، بابر اعظم، اسٹیو اسمتھ اور جوئے روٹ ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔جب ایک اور مداح نے ان سے پوچھا کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم میں سے انہیں کون زیادہ پسند ہے تو بوم بوم نے جواب دیا کہ دونوں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں اس وقت صرف بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے رنز کا اوسط ففٹی پلس ہے، بابر اعظم کا اوسط 54 اعشاریہ 21 جبکہ ویرات کوہلی کا اوسط 50 اعشاریہ 85 ہے۔

install suchtv android app on google app store