پی سی بی نے نوٹوں کی برسات کر دی ، جان کر استعفیٰ دینے والے محمد عامر بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

پی سی بی نے نوٹوں کی برسات کر دی فائل فوٹو پی سی بی نے نوٹوں کی برسات کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی دلچسپی بڑھانے کیلئے فیس ٹی ٹوینٹی کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زائد کر دی ہے۔

جس کے مطابق اے کیٹیگری کو فی ٹیسٹ7 لاکھ 62 ہزار300، ون ڈے میں 4 لاکھ 68ہزار 815جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 3لاکھ 38 ہزار 250 روپے بطور فیس ملیں گے، دیگر بونسز اور لوگو فیس الگ ہے۔

بی کیٹیگری کو 6لاکھ65 ہزار 280 (ٹیسٹ) ، 3لاکھ 90ہزار33 (ون ڈے) اور2 لاکھ 70ہزار600(ٹی ٹوئنٹی) فیس ملے گی۔ سی کیٹیگری کے حامل کرکٹرز کو ٹیسٹ میچ میں بطور فیس5لاکھ68ہزار260 روپے دیے جائیں گے، ون ڈے میچ فیس3 لاکھ12 ہزار543روپے ہوگی۔ٹی 20میں2 لاکھ 2 ہزا ر 950 روپے حصے میں آئیں گے۔

حال ہی میں محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جبکہ وہاب ریاض نے غیرمعینہ مدت کیلئے ریڈ بال کرکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی، اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی سی بی نے ٹیسٹ میچ فیس ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے میں دگنی سے بھی زیادہ کر دی ہے۔

install suchtv android app on google app store