پاکستان نے بھارت کو ایک اور اہم میدان میں مات دیدی، بھارتیوں کی نیندیں حرام

پاکستان نے بھارت کو مات دیدی فائل فوٹو پاکستان نے بھارت کو مات دیدی

پاکستان نے والی بال میں بھی بھارت کو شکست دیتے ہوئے اپنی پوزیشن کو بہتر بنا لیا ہے۔

ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو 3-2 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب سنوکر کے میدان سے بھی پاکستان کیلئے خوشخبری ہے کیونکہ سابق عالمی چیمپئن محمد آصف آئی بی ایس ایف 6 ریڈ عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے، ٹرافی کے لیے ان کا مقابلہ بھارت کے لکشمن روات سے ہوگا۔

میانمار کے شہرمنڈالے میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں محمد آصف نے میزبان کیوئسٹ تھیٹ من لن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-5 فریمزسے ہرایا۔

install suchtv android app on google app store