سریلنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم  کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا فائل فوٹو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کے کوچ چیف سیلکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 16 رکنی قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، نائب کپتان بابراعظم، محمد عامر، محمد حسنین، شاداب خان، محمد نواز، فخر زمان، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد رضوان، عابد علی، امام الحق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وہاب ریاض، افتخار احمد، عثمان خان شنواری اور آصف علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران چیف سیلکٹر نے کہا کہ شعیب ملک ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث آرام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے میچز بہت کم ہیں، ہم زیادہ سے زیادہ بلے بازوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store