مصباح الحق کو جتنی سپورٹ کی ضرورت ہوگی میں دوں گا، وقاریونس

مصباح الحق کو جتنی سپورٹ کی ضرورت ہوگی میں دوں گا، وقاریونس فائل فوٹو مصباح الحق کو جتنی سپورٹ کی ضرورت ہوگی میں دوں گا، وقاریونس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو جتنی سپورٹ کی ضرورت ہوگی میں دوں گا، ہمارا مقصد پاکستان ٹیم کو اوپر لے کر جانا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ پاکستان کی بولنگ لائن بہتر پرفارم کرے اور اوپر جائے، مصباح کو جتنی سپورٹ کی ضرورت ہوگی میں دوں گا، سرفراز احمد تجربہ کار ہیں، ٹیم کو ان کی ضرورت ہے، کپتان کون ہوگا فیصلہ کرنا چیئرمین کا کام ہے۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ نوجوان بولرز میں بہت ٹیلنٹ ہے، نسیم شاہ بھی باصلاحیت ہے اور محمد حسنین بھی ان بولرز میں شامل ہے جو جلد ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔
ابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم آرہی ہے جو خوش آئند ہے، امید ہے کہ اسی طرح گراؤنڈ آباد ہوں گے، سری لنکن ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں ،کسی بھی ٹیم کوکمزور یا ریلو کٹا نہیں کہنا چاہیے۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ سابق کوچ اظہر محمود نے بہت اچھا کام کیا جتنا کریڈٹ دیا جائے کم ہے، اب نئے سرے سے آغاز ہو رہا ہے، ہیڈ کوچ کے انڈر ہی سب کام کرتے ہیں، مجھے اپنا رول پتہ ہے ،ہم مل کر کام کریں گے۔

سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو پاکستان ٹیم سے دور رکھا جائے ، کسی بھی کھلاڑی کا کسی فارمیٹ کو چھوڑنا ذاتی فیصلہ ہے۔

install suchtv android app on google app store