شاہد آفریدی کا بیان سرفراز کے دل پر نشتر چلا گیا، پی سی بی سوچ میں پڑگئی

سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی اور کپتان سرفراز احمد فائل فوٹو سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی اور کپتان سرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بہت بڑی ذمہ داری ملی ہے۔

کینسرکے مریض بچے سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داری ملنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ میں مصباح کو جانتا ہوں وہ محنتی شخص ہے، 24 گھنٹے کام کرتا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر، سابق بیٹسمین محمد یوسف اور رنز کے انبار لگانے والے یونس خان کو انڈر 19 کی ذمہ داریاں دینی چاہیں۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے سری لنکا کو ہمیشہ سپورٹ کیا، سیکیورٹی کی صورتحال کا کوئی ایشو نہیں انہیں یہاں کر لازمی کھیلنا چاہیے، میں بہت اچھے سے سمجھتا ہوں لنکن پلیئرز پر آئی پی ایل کی جانب سے بڑا دبائو ہے۔

سابق آل رائونڈر کا مزید کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹ کو لے کر چلنا مشکل ہے، میری ذاتی رائے میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمسایہ ملک بھارت میں بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکا ہوں، وہاں پر سب نے مجھے عزت دی ہے لیکن بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کی سوچ بہت بری ہے، ان کی حرکتیں منفی ہیں۔

install suchtv android app on google app store