سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت مل ہی گئی، تفصیل اس خبرمیں

سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت مل ہی گئی، تفصیل اس خبر فائل فوٹو سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت مل ہی گئی، تفصیل اس خبر

سری لنکا کی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی ہے۔

سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی ہے اور بورڈ جلد دورہ پاکستان کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

آئی لینڈرز 25 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے ہو رہا ہے، تاہم سری لنکا کے کچھ سینیئر کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان آنے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

جب کہ ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سری لنکن حکومت سے سیکیورٹی معاملات طے پا گئے ہیں اور سری لنکن ٹیم کو سربراہ مملکت والی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب لاہور میں سری لنکا کے سینیر افسران کے وفد نے سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا جس میں انتظامی، پولیس، پبلک ایڈمنسٹریشن سروسز کے افسران شامل تھے۔
سری لنکن وفد کو سیف سٹی اتھارٹی میں آپریشنز، ایمرجنسی رسپانس اور ٹریفک منیجمنٹ کا نظام دکھایا گیا اور سیف سٹی کے ایم ڈی علی عامر ملک اور دیگر افسران کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔

وفد نے سیکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے سیف سٹی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store