سپہ سالار کی قومی ہیرو باکسر محمد وسیم کی بھرپور پذیرائی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باکسرمحمد وسیم کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باکسرمحمد وسیم کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باکسرمحمد وسیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے باکسرمحمد وسیم کو حالیہ کامیابی پرمبارکباد دی۔ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ محمد وسیم جیسے ٹیلنٹ ہمارے لیے باعث فخر ہیں اور ایسے باصلاحیت نوجوانوں کوہمیشہ سپورٹ کریں گے اور ان جیسے باصلاحیت نوجوانوں کی مدد کے لئے موجود ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store