بولنگ کوچ وقار یونس نے وہاب اور عامر کی تیاریاں کیسے شروع کروائیں ہیں؟ جاننے کیلئے خبر ضرور پڑھیں

 فاسٹ بولر وہاب ریاض اور محمد عامر فائل فوٹو فاسٹ بولر وہاب ریاض اور محمد عامر

ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقاریونس نے فاسٹ بولر وہاب ریاض اور محمد عامر کو پریکٹس کرانا شروع کردی۔

مصباح الحق اور وقاریونس نے فاسٹ بولر وہاب ریاض اور محمد عامر کو پریکٹس کرانا شروع کردی۔ دونوں پیسر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی میچ میں پورے رن اپ کے ساتھ نصف گھنٹہ تک بولنگ کرتے نظرآئے۔

اس موقع پر کوچز انھیں ٹپس دیتے رہے، وہاب ریاض اورمحمد عامر طویل دوراینے کی کرکٹ نہیں کھیل رہے، انھوں نے وائٹ بال پر ہی توجہ مرکرز کررکھی ہے، دونوں فاسٹ بولرز سری لنکا سے سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں، قومی کیمپ کا باقاعدہ آغاز بدھ سے لاہور میں ہورہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store