کرکٹ سے اکتاہٹ اور جان چھڑانے والے کرکٹرز کی شامت آگئی، ظہیر عباس کا پی سی بی کو مفید مشورہ

پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس فائل فوٹو پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس

پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ فاسٹ باﺅلرز کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے معاملے پر سخت قانون سازی کرنی چاہئے۔

فاسٹ باﺅلرز کی چار روزہ کرکٹ سے اکتاہٹ اور جان چھڑانے کے رحجان پر ظہیرعباس نے کہا کہ اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سخت قوائد وضوابط بنانے ہوں گے اور کھلاڑیوں کو بتایا جائے کہ ملک کی نمائندگی کیلئے انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں شرکت کا پابند ہونا پڑے گا جبکہ اس کیساتھ ہی فیس میں بھی اضافہ کیا جائے۔

ظہیر عباس نے سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی انہیں سمجھایا تھا کہ وہ صرف ان دونوں طرز ہی کی کرکٹ پر توجہ دیں، تینوں طرز میں کپتانی ان کیلئے مشکل ہو جائے گی، بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے اور وہ اچھا کپتان ثابت ہوگا۔

install suchtv android app on google app store