امام الحق کی ناقص کارکردگی کے قصوروار کون؟ کرکٹر نے انوکھا الزام لگادیا

پاکستانی کرکٹر امام الحق فائل فوٹو پاکستانی کرکٹر امام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے قائداعظم ٹرافی کے میچ میں سست رفتار سنچری کی ذمہ داری مخالف ٹیم کی منفی باﺅلنگ اور فیلڈنگ پر ڈال دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ سرفراز احمد کی ٹیم نے چائے کے وقفے کے بعد منفی باﺅلنگ شروع کر دی تھی اور اگر میں اور میرا کپتان غلط شاٹ کھیل کر آﺅٹ ہو جاتے تو ہماری ٹیم پریشر میں آ سکتی تھی۔ ہمارے پاس کل ایک پورا دن ہے اور ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے کہ جب سیٹ بیٹسمین کھیل رہا ہو تو چانس بھی باقی رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چائے کے وقفے کے بعد سرفراز احمد کی ٹیم نے منفی باﺅلنگ اور فیلڈنگ شروع کی تو امپائرز نے بھی ایک دو مرتبہ وائڈ بال کے اشارے کئے۔ آپ کو ہمیشہ جارحانہ کرکٹ کھیلنی چاہئے اور وہ چیزیں کرنی چاہئیں جس سے ڈومیسٹک کرکٹ اچھی ہو ناکہ صرف پوائنٹس کے حصول کی کوشش میں منفی فیلڈنگ اور باﺅلنگ شروع کر دیں۔

install suchtv android app on google app store