وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم سے معذرت کیوں کر لی اندر کی کہانی سامنے آگئ

وسیم اکرم کی باکسر محمد وسیم سے معذرت فائل فوٹو وسیم اکرم کی باکسر محمد وسیم سے معذرت

 

فلپائنی باکسر کو دبئی میں منعقدہ ایونٹ میں شکست دیکر پاکستان واپس پہنچنے والے پاکستان کے باکسر محمد وسیم کا ائیرپورٹ پر استقبال نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ان سے بحیثیت پاکستانی معذرت کرلی۔


پاکستانی باکسر محمد وسیم نےگزشتہ ہفتے دبئی میں فلپائن کے کونراڈو تنومور کو شکست دی تھی، اِس فتح کے بعد جب باکسر محمد وسیم پاکستان واپس پہنچے تو ائیرپورٹ پر حکومتی عہدیداروں اور باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے کسی قسم کا کوئی استقبال نہیں کیا گیا

میڈیا پر جب باکسر محمد وسیم کے استقبال نہ کرنے کی خبریں گردِش کرنے لگیں تو اُنہوں نے یہ واضح کیا کہ میرا مقصد یہ نہیں تھا کہ مجھے کوئی وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے لیکن یہاں بات میری عزت کی تھی۔

اِن خبروں کے بعد باکسر محمد وسیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس میں اُنہوں نے لکھا کہ ’میں اِس لئے نہیں لڑرہا ہوں کہ ائیرپورٹ پر میرا استقبال نہیں کیا گیا بلکہ میں اِس لیے لڑرہا ہوں تاکہ پاکستان کاپوری دُنیا میں استقبال کیا جائے

 

— Muhammad Waseem ??? (@MWaseemOfficial) September 15, 2019

اُنہوں نے لکھا کہ ُہر لڑائی، ہر ٹور، ہر تربیتی کیمپ میرے لیے ایک نیا موقع ہوتا ہے کہ میں باکسنگ کی دُنیا کو دِکھاؤں کہ پاکستان کے پاس باکسنگ کا کتنا ٹیلنٹ ہے۔‘

باکسر محمد وسیم کے اِس ٹوئٹ کو جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل رائونڈر وسیم اکرم نے دیکھا تو اُنہوں نے باکسر محمد وسیم سے معذرت کی۔

وسیم اکرم نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ’میں پورے پاکستان کی جانب سے آپ سے معافی مانگتا ہوں، بعض اوقات ہمیں ایک ملک ہونے کی حیثیت سےیہ یاد رکھنا چاہیے کہ قومی ہیروز کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے

 

install suchtv android app on google app store