اسٹیو اسمتھ نے انضمام الحق سے کون سا ریکارڈ چھین لیا جانیے اس خبر میں

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دنیا کے نمبر ون بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے انضمام الحق سے ریکارڈ چھین لیا۔

ایشز سیریز کے دوران اسٹیو اسمتھ نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلوی بیٹسمین نے اس بار پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا ریکارڈ توڑا۔

اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف مسلسل 10 اننگز میں 50 یا اس سے زائد رنز بنائے، انہوں نے یہ کارنامہ 2017-18 اور 2019-20 کے دوران انجام دیا۔ وہ بال ٹمپرنگ کیس کے باعث 29 مارچ 2018ء سے ایک سال تک کرکٹ سے دور بھی رہے۔

پابندی سے پہلے والی ایشز سیریز کی آخری چار اننگز میں انہوں نے بالترتیب 239 ،76 ،102 اور83 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلوی بیٹسمین نے حالیہ ایشز سیریز کے دوران 5 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں 144 ،142 ،92 ،211 ،82 اور 80 رنز کی اننگز کھیلیں۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ انضمام الحق کے پاس تھا، پاکستان کے سابق کپتان نے بھی انگلینڈ ہی کے خلاف 2001ء سے 2006ء کے دوران مسلسل 9 مرتبہ 50 پلس رنز بنائے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store