7 گیندوں پر لگاتار 7 چھکے ، افغانستان کے کرکٹرز نے نئی تاریخ رقم کردی، تفصیل جانیے اس خبر میں

7 گیندوں پر لگاتار 7 چھکے ، افغانستان کے کرکٹرز نے نئی تاریخ رقم کردی، تفصیل جانیے اس خبر میں فائل فوٹو 7 گیندوں پر لگاتار 7 چھکے ، افغانستان کے کرکٹرز نے نئی تاریخ رقم کردی، تفصیل جانیے اس خبر میں

بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے مابین جاری سہہ ملکی ٹی 20 سیریز کے دوران افغان بلے بازوں نے اس وقت پوری دنیا کو حیران کردیا جب انہوں نے 7 گیندوں پر لگاتار 7 چھکے جڑے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں لگاتار 6 چھکے تو لگ چکے ہیں لیکن 7 چھکے پہلی بار مارے گئے ہیں۔

زمبابوے کے خلاف میچ کے دوران افغان بلے باز محمد نبی نے چٹارا کی 4 گیندوں پر لگاتار 4 چھکے مارے ۔ اوور کے اختتام پر اینڈ تبدیل ہوا تو سامنے نجیب اللہ آئے جنہوں نے نیول مود جیوا کو لگاتار تین چھکے جڑ دیے۔ زمبابوین بلے بازوں کو 7 گیندوں پر 7 چھکے پڑے تو یہ اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ بن گیا ، کیونکہ اس سے پہلے کرکٹ کے اس فارمیٹ میں کبھی بھی یہ کارنامہ سر انجام نہیں دیا گیا۔

میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے جس کے جواب میں زمبابوین ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 169 رنز ہی بناپائی۔

install suchtv android app on google app store