فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی میں کن ناموں کا اعلان کیا جانیے اس خبر میں

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا۔


حمزہ خان کمیٹی کے چیئرمین جبکہ 5رکنی کمیٹی کے ممبران میں سکندر خٹک، منیر احمد خان سدھانا، سید حسن نجیب شاہ اور کرنل مجاہد اللّٰہ ترین کے نام شامل ہیں۔ نارملائزیشن کمیٹی پاکستان میں فٹبال کے امور کو چلانے کے ساتھ ملک میں کلبوں کی مناسب رجسٹریشن،کلبوں کی جانچ پڑتال کو یقینی بنانے کے ساتھ فیفا اور اے ایف سی کی مدد سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے لئے انتخابی ضابطہ تیار کرنے اور اس کی توثیق کرے گی۔

یہ کمیٹی 15 جون 2020 ء تک پیایف ایف کے احاطے اور بینک اکائونٹس کو کنٹرول کرے گی، 20 ستمبر 2019 ء کے بعد پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کردیا جائیگا۔

فیفا کونسل کے بیورو کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے لئے نارملائزیشن کمیٹی کے تقرر کرنے کے فیصلے اور فیفا، اے ایف سی سے مشاورت اور انٹرویو کے عمل کے بعد اس کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store