نوجوان کھلاڑیوں کی بےبسی دیکھ کر رمیز راجہ پھٹ پڑے

پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ فائل فوٹو پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ

پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری دراصل نظام کی ناکامی ہے۔

رمیز راجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کرکٹ نظام کی ناکامی ہے۔ محمد عامر نے 27 سال کی عمر میں اور اب وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اس سے یہ تاثر ملا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیسٹ فارمیٹ کو مسترد کر دینے پر کیا پریشان نہیں ہونا چاہیے؟

 

install suchtv android app on google app store