کھیل کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث مشہور فٹبالر صفحہِ ہستی سے انتقال کرگئے

2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی کافو کے بیٹے ساؤ پاؤلو میں فٹبال کھیلتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے فئل فوٹو 2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی کافو کے بیٹے ساؤ پاؤلو میں فٹبال کھیلتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے

برازیل کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور 2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی کافو کے بیٹے ساؤ پاؤلو میں فٹبال کھیلتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق 30 سالہ دنیلو ساؤ پاؤلو کے شمال مغربی علاقہ الفا ول میں اپنی بہن کی سالگرہ کے موقع پر فٹبال کھیل رہے تھے جہاں انہیں ہارٹ اٹیک آیا۔ دنیلو کو فوری طور پر البرٹ آئینسٹائن ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم تیسری مرتبہ ہارٹ اٹیک آنے سے میڈیکل اسٹاف انہیں جانبر نہیں کرپایا۔

اسکائی اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق کئی فٹبال کلب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کافو کو تعزیتی پیغامات بھیجے جس میں ان کا اپنا کلب ساؤ پاؤلو بھی شامل تھا۔ اے سی میلان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارے کافو نے اپنا بیٹا، دنیلو کھویا ہے، غم کے اس وقت میں ہم ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں'۔

 


ریال میڈرڈ کا کہنا تھا کہ 'فٹبال کے لیجنڈ کافو کے بیٹے دنیلو کے انتقال پر ریال میڈرڈ گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے'۔

 


خیال رہے کہ کافو 16 سالہ عالمی کیریئر میں 142 میچز کھیلے اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 2 فٹبال کے عالمی کپ بھی جیتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store