لاکھوں پاکستانیوں کی خواہش بالآخر پوری ہوگئی، وسیم اکرم خوشی سے نہال

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم فائل فوٹو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ، باقاعدہ اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کے نفاذ کے بعد پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہو کر چیئرمین وسیم خان نے بطور چیف ایگزیکٹو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جن کے بعد سابق کپتان اور سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر عہدہ سنبھالیں لیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے وسیم اکرم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔

 

install suchtv android app on google app store