رمیز راجہ نے سابق کوچ کے بالوں سے متعلق پول کھول دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ اور سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ اور سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گرانٹ فلاور نے جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کیا، برطرفی کے بعد گرانٹ فلاور کو یہ نہیں کہنا چاہئے تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں گھومنے پھرنے کی آزادی نہیں تھی، خود انہیں گھومتے پھرتے دیکھا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو بیان میں رمیز راجہ نے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برطرفی کے بعد گرانٹ فلاور کو یہ نہیں کہنا چاہئے تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں گھومنے پھرنے کی آزادی نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ وہ6 سال تک قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہے،اس کے باوجود انہوں نے جس تھالی میں کھایا، اسی میں چھید کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرانٹ فلاور نے پاکستان میں 3مرتبہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کرایا، مختلف مقامات پر بل بورڈز میں قومی ٹیم کے ساتھ ان کی تصاویر لگی تھیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ گرانٹ فلاور پاکستان میں اتنے ہی محفوظ تھے جتنا زمبابوے، انگلینڈ یا نیوزی لینڈ میں ہوتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ گرانٹ فلاو ر کو اپنی آنکھوں سے لبرٹی مارکیٹ اور ریسٹورنٹس میں دیکھا جبکہ وہ بلا خوف و خطر سڑکوں پر جاگنگ کرتے بھی نظر آئے لہٰذا ملازمت چھوڑنے کے بعد انہیں اس طرح کے بیانات دینا نہیں چاہئے تھے۔

install suchtv android app on google app store