ڈینگی مچھر نے پاکستانی کھلاڑی پر حملہ کردیا، کرکٹ شائقین مایوسی کا شکار

پاکستان کرکٹ بورڈ فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ

پی سی بی کی زیرنگرانی لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ میں دو اہم کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے ہیں، انہیں تین روز سے بخار تھا، جس پر ان کا مقامی اسپتال میں چیک اپ کرایا گیاتو رپورٹ میں ڈینگی بخار کی نشاندہی ہوئی۔ شاہین آفریدی اب فیروز پور روڈ پر واقع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کےمطابق وہ تین ہفتے تک کرکٹ کی سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔ شاہین آفریدی کے متبادل کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا، ستمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے و الے پری سیزن کیمپ میں اوپنر فخرزمان بھی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ انجری کے باعث فخر زمان نے تاحال کیمپ میں نیٹ پریکٹس کا آغاز نہیں کیا۔

پی سی بی ترجمان کےمطابق گذشتہ روز فخر زمان کے دائیں گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا۔ فخر زمان کی ایم آر آئی رپورٹ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری پینل کو موصول ہوگئی ہیں۔ پینل کی سفارشات کی روشنی میں فخر زمان کی کیمپ میں آئندہ شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 

 

install suchtv android app on google app store