قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی شدید کس مرض میں ہوئے مبتلا؟ مداحوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

 فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی فائل فوٹو فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی تیز بخار میں مبتلا ہوگئے اور ڈاکٹروں نے ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر ان کے خون کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دن سے تیز بخار میں مبتلا شاہین آفریدی لاہور میں جاری پاکستان ٹیم کے پری سیزن کیمپ میں بدھ اور جمعرات کو شرکت نہیں کر سکے ہیں۔لاہور میں تیزی سے ڈینگی کا مرض پھیلنے کی وجہ کے سبب ڈاکٹروں نے فوری طور پر شاہین کے خون کے نمونے لے کر انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا ہے اور رپورٹس کا انتظار ہے۔

دوسری جانب پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت شاہین آفریدی کی بیماری کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کرنا درست نہیں ہے، مقامی ہسپتال سے رپورٹس ملنے کے بعد ان کا مکمل علاج کرایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store