پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر، انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان آنے سے انکار

تھیسارا پریرار پاکستان  آنے  سے انکار فائل فوٹو تھیسارا پریرار پاکستان آنے سے انکار

 دورہ پاکستان کیلئے سری لنکا کرکٹ ٹیم ایک مرتبہ پھر تیار ہے جو کہ 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی اور 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے دوران 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تو جاری کر دیا گیا ہے مگر معروف آل راﺅنڈر تھیسارا پریرا اور وکٹ کیپر بلے باز نیروشن ڈیکویلا ٹیم کیساتھ پاکستان نہیں آنا چاہتے اور دونوں نے ہی کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کھیلنے کیلئے اپنے کرکٹ بورڈ سے این او سی لیٹر دینے کی درخواست کر دی ہے جو 4 ستمبر سے شروع ہو گی اور اس دوران ہی سری لنکن ٹیم پاکستان میں موجود ہو گی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو تاحال این او سی جاری نہیں کیا گیا تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی انہیں یہ لیٹر دیدیا جائے گا البتہ ضرورت پڑنے پر دونوں کو قومی فرائض کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ماضی میں جب پاکستان کا دورہ کیا تو ٹیم کی قیادت تھیسارا پریرار کے سپرد کی گئی تھی اور جب ورلڈ الیون پاکستان آئی تو بھی تھیسارا پریرار اس ٹیم کا حصہ تھے جس پر پاکستانیوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا گیا اور ان کی تعریف کی گئی تاہم اب ان کی جانب سے پاکستان نہ آنے کی خواہش نے شائقین کرکٹ کے دل توڑ دئیے ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store