قومی کرکٹرعماد وسیم کے نکاح کے بعد اہلیہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر لیکن آل راونڈر کی طرف سے، تفصیل اس خبر میں

قومی کرکٹرعماد وسیم کے نکاح کے بعد اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر منظر عام پر آگئی فائل فوٹو قومی کرکٹرعماد وسیم کے نکاح کے بعد اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر منظر عام پر آگئی

قومی کرکٹر عماد وسیم کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے  ہوا۔


عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر عماد وسیم کے نکاح کے بعد اہلیہ کے ساتھ تصاویر زیر گردش ہیں تاہم فی الحال قومی کرکٹر کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی۔

عماد وسیم کا ولیمہ 26 اگست کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 20 اگست کو حسن علی نے بھارتی دوشیرہ سے دبئی میں شادی کی تھی۔

install suchtv android app on google app store