شاہد خان آفریدی اب بن گئے ہیں مظلوم کشمیریوں کی آواز، نریندر مودی کیلئے مشورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کی امن کےلیے کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے پیغام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کی مقبوضہ کشمیر میں امن کےلیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ناانصافی اور جبر کبھی برداشت نہیں کیا جاسکتا، ہم پُرامید ہیں کہ معاملہ جلد از جلد حل ہوگا۔ شاہد خان آفریدی نے کشمیر، کشمیر اسٹل انڈر کرفیو، کشمیر بلِیڈ اور ہیومن رائٹس کے ہیش ٹیگز کے ساتھ اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر میں امن کےلیے عمران خان انتھک محنت کررہے ہیں۔ 

اس سے قبل اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ سن رہے ہیں کہ افغانستان سے چند دہشت گرد اپنی کارروائی کے لیے بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں گھس آئے ہیں۔ وزیراعظم نے بھارتی میڈیا کے دعوے کو بھارتی حکومت کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

شاہد خان آفریدی نے مزید ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ ہم اقوام متحدہ سے امید رکھتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم اور بربریت کو روکے گا۔

 

install suchtv android app on google app store