میرے لئے جو ہوگا دیکھیں گے، شاداب خان نے رشتے کے حوالے سے کھل کر بتا دیا

میرے لئے جو ہوگا دیکھیں گے، شاداب خان نے رشتے کے حوالے سے کھل کر بتا دیا فائل فوٹو میرے لئے جو ہوگا دیکھیں گے، شاداب خان نے رشتے کے حوالے سے کھل کر بتا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے لئے جو ہوگا دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ فٹنس کیمپ سے ہمیشہ کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں رہنے کیلئے مختلف ورائٹی لانا پڑتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حسن علی کی شادی میں شرکت کیلئے چھٹیاں کیں اور وقت بہت اچھا گزرا، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے لئے جو ہو گا دیکھیں گے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حسن علی نے بھی اپنی شادی کے بعد شاداب خان کی شادی کی باتیں شروع کر دی ہیں جنہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کیلئے ’ویٹنگ فار شاداب خانز ویڈنگ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

install suchtv android app on google app store