حسن علی کو ثانیہ مرزا کا دلچسپ ٹویٹ

حسن علی کو ثانیہ مرزا کا دلچسپ ٹویٹ فائل فوٹو حسن علی کو ثانیہ مرزا کا دلچسپ ٹویٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا نے حسن علی کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حسن علی بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

بھارتی لڑکی سامعہ سے نکاح کے موقع پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حسن علی اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ غیر شادی شدہ ہونے کا آخری دن، جس کے جواب میں  ثانیہ مرزا نے دونوں میں عمر بھر کے لئے پیار اور خوشیاں برقرار رہنے کی دعا اور ساتھ ہی اچھی سی دعوت کا مطالبہ بھی کر دیا۔



install suchtv android app on google app store