دنن جایا کا کیریئر ہی داؤ پر لگ گیا

 کیوی کپتان کین ولیمسن اوراکیلا دنن جایاکے فائل فوٹو کیوی کپتان کین ولیمسن اوراکیلا دنن جایاکے

گال ٹیسٹ کے دوران سری لنکن سپینر ” اکیلا دنن “ اور کیوی کپتان کین ولیمسن کے باولنگ ایکشن پر ایمپائرز نے اعتراض اٹھاتے ہوئے مشکوک قرار دیدیا ہے۔

تفصیالت کے مطابق گال ٹیسٹ میں میچ آفیشلز نے کین ولیمسن اوراکیلا دنن جایاکے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا، جس کے بعد آئی سی سی نے انھیں منظور شدہ بائیومکینک لیب سے تجزیہ کرانے کیلئے 14 روز کا وقت دے دیا ہے،اس دوران دونوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

پارٹ ٹائم بولر ولیمسن کو ایکشن مشکوک رپورٹ ہونے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم دنن جایا کا کیریئر ہی داؤ پر لگ گیا، یہ دوسری مرتبہ ہے جب ان کے ایکشن پر اعتراض اٹھایا گیا، نومبر 2018 میں گال میں ہی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کا بولنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا۔

اس کے بعد دوسرے ٹیسٹ کی ایک اننگز میں انھوں نے5 وکٹیں اڑائی تھیں تاہم بائیومکینک ٹیسٹ کی وجہ سے تیسرے میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ دنن جایا نے تب برسبین کی لیب میں بولنگ کا تجزیہ کرایا جس میں ناکام رہے توانٹرنیشنل لیول پر بولنگ سے روک دیا گیا، رواں برس یکم فروری کو انھوں نے چنئی میں اپنے بولنگ ایکشن کا تجزیہ کرایا جہاں انھیں کلیئر کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store