قومی کرکٹر حسن علی اور انکی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر منظر عام پر آ گئی، ہر دیکھنے والے نے واہ واہ کر دی

قومی کرکٹر حسن علی اور انکی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر منظر عام پر آ گئی، ہر دیکھنے والے نے واہ واہ کر دی فائل فوٹو قومی کرکٹر حسن علی اور انکی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر منظر عام پر آ گئی، ہر دیکھنے والے نے واہ واہ کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی آج سامعہ خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

حسن علی کی رسم حنا کی تقریب گزشتہ روز دبئی میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔

آج شام دونوں نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس سے قبل دونوں نے دبئی کی مشہور عمارت برج خلیفہ کے قریب ساحل سمندر پر شاندار پری ویڈنگ فوٹو شوٹ کرایا۔
پری ویڈنگ شوٹ میں حسن علی نے کالے رنگ کی شرٹ کا انتخاب کیا جب کہ ان کی ہونے والی اہلیہ سامعہ نے ہلکے انگوری رنگ کی عروسی میکسی زیب تن کی۔

حسن علی کی ہونے والی اہلیہ بھارتی دوشیزہ ہیں جن سے ان کی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store