ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی  نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے فائل فوٹو آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے

آئی سی سی  نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جسکے مطابق ابتدائی10بلے بازوں میں کوئی پاکستانی بیٹسمین موجود نہیں ،بابر اعظم17ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بائولنگ رینکنگ میں بھی ابتدائی10بائولرز میں صرف محمد عباس شامل ہیں۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کوہلی پہلے،سمتھ دوسرے، ولیمسن تیسرے، بالرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، رباد دوسرے اور اینڈرسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ابتدائی5 ٹیسٹ آل رائونڈرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں جبکہ جیسن ہولڈڑ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے،نیوزی لینڈ دوسرے،جنوبی افریقہ تیسرے اورپاکستان 84پوائنٹس کیساتھ7ویں نمبر پر موجود ہے۔پیر کو آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی۔

ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 92 رنز سکور کرنے والے سٹیوسمتھ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے،وہ اب تک رواں سیریز میں126کی اوسط سے378رنز سکور کرچکے ہیں اور ٹاپ پوزیشن پر فائز بھارت کے ویرات کوہلی سے محض9 پوائنٹس پیچھے ہیں۔

ترقی پانے والے دیگر کینگرو بلے بازوں میں ٹریوس ہیڈ20ویں سے18ویںاورمارنس لبسشین98ویں سے82ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس32ویں سے26ویں، جونی بیئر سٹو37ویں سے30ویںاور روری برنز 81ویں سے 64ویں نمبر پر ترقی ملی ہے۔

عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین17ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کوہلی پہلے،سمتھ دوسرے،ولیمسن تیسرے، پوجارا چوتھے، نک لوسن5ویں، ایڈین مارکرم6ویں، ڈی کاک7ویں، کارونارتنے8ویں، جوئے روٹ9ویں اور ڈوپلیسز10ویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے اسد شفیق22ویں، اظہر علی24، سرفراز احمد39ویں اور حارث سہیل47ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بالرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے ،رباد ادوسرے،اینڈرسن تیسرے، فیلنڈر چوتھے، رویندرا جدیجہ5ویں، نیل ویگنر6ویں، ٹرینٹ بولٹ7ویں، محمد عباس8ویں، جیسن ہولڈر9ویں اور ایشون10ویں نمبر پر موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store