ویسٹ انڈیز میں موجود بھارتی ٹیم پر حملے کی اطلاع پی سی بی کو بذریعہ ای میل موصول

پاکستان کرکٹ ٹیم، ویسٹ انڈیز فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم، ویسٹ انڈیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو لے کر جنگ کے حالات پیدا ہوتے نظر آرہے ہیں وہیں دوسری جانب پی سی بی کو بذریع  ای میل اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک ای میل میں یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم پر ممکنہ طور پر حملہ ہوسکتا ہے، پی سی بی نے انٹر نیشنل سیریز ہونے کے باعث فور ی طور پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو مطلع کردیا ہے۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے ایشوز پر ہم کسی طرح کا تبصرہ نہیں کرتے ہیں۔ دوسری جانب ممکنہ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 22 اگست سے شیڈول ہے، بھارتی ٹیم پہلے ہی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store