پاکستان میں 10 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا امکان

                                                                                  سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں اپنی ٹیم  بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے فائل فوٹو سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں اپنی ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم  بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جو رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے گزشتہ مہینے لاہور اور کراچی کا دورہ کیا اور واپس جا کر مثبت رپورٹ پیش کی۔ وفد کے سربراہ ’سلوا‘ نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ اور ہوم سیکرٹری کیساتھ ہونے والی ملاقات انتہائی سودمند رہی جنہوں نے بہترین سیکیورٹی پلان مرتب کر رکھا ہے اور ہم اس سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے سری لنکن بورڈ کو رواں سال کے آخر میں شیڈول دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی تھی، جس پر سری لنکن بورڈ نے ایک ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store