ویران میدان پھرسے سجنے کو تیار ، پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر آگئی

پاکستان میں کرکٹ لوٹ آنے کی امکانات روشن، شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر آگئی فائل فوٹو پاکستان میں کرکٹ لوٹ آنے کی امکانات روشن، شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر آگئی

سیکیورٹی ٹیم کی مثبت رپورٹ کے بعد سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے پر غور شروع کردیا۔

کرک انفو کے مطابق سری لنکا کے سیکیورٹی وفد نے لاہور اور کراچی کا دورہ کرکے بورڈ کو انتہائی مثبت رپورٹ دی ہے جس کے بعد تمام چیزیں معمول کے مطابق ہونے پر پاکستان میں مارچ 2009 کے لاہور حملے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ واپس آسکتی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کی پہلی سیریز کو کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن بورڈ کو یہ سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کےبعد سری لنکن بورڈ نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اپنا وفد بھیجا تھا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہےکہ انہیں اپنی سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے انتہائی مثبت رد عمل ملا جس کے بعد ٹیم بھیجنے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے کچھ متبادل صورت پر بھی بات کی جائے گی جب کہ اس حوالے سے حکومت سے بھی صلاح مشورہ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے کچھ کھلاڑی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پاکستان جانے پر تحفظات کا بھی اظہار کرسکتے ہیں کیونکہ اکتوبر 2017 میں سری لنکا نے لاہور میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تاہم اس ٹیم میں سری لنکا کے بڑے نام شامل نہیں تھے۔

سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان اوپل تھرنگا، لستھ ملنگا، نروشن ڈکویلا، سورنگا لکمل اور اکیلا دننجایا نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد تھیسارا پریرا کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی۔

install suchtv android app on google app store