شنیرا اکرم کیلئے کونسی بات بن گئی باعث فخر؟؟؟ شادی کی سالگرہ پر جاری پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم اور انکی اہلیہ شنیرا اکرم فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم اور انکی اہلیہ شنیرا اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ پر پاکستان کو یاد کرنا نہ بھولیں۔ 6 سال قبل 14 اگست کے موقع پر رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے سوئنگ کے سلطان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے اپنی چھٹی سالگرہ منائی تاہم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شنیرا اکرم پاکستان کو یاد کرنا نہ بھولیں۔

شنیرا اکرم نے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے چہرے پر مسکراہٹ سجائے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ’’ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں خوشی کے ساتھ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ یوم پاکستان کے ساتھ منا رہی ہوں‘‘۔چھ سال قبل ہم دونوں نے ایک عزم کا اظہار کیا تھا کہ ہم محبت، اتحاد رحم دلی اور خوشحالی کے ساتھ اگے بڑھیں گے اور ہمارا یہی وعدہ پاکستان کے لیے بھی ہے‘‘۔

شنیرا اکرم نے یہ بھی کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میں اور وسیم اکرم عین اسی طرح مضبوط اور متحد رہیں گے جس طرح آج کا پاکستان متحد اور مضبوط ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم ایسے مزید دن دیکھتے رہیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store