محمد حفیظ نے انگلش ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے مڈل سکس میں جگہ بنا لی

آل راؤنڈر محمد حفیظ فائل فوٹو آل راؤنڈر محمد حفیظ

آل راؤنڈر محمد حفیظ کو انگلش ٹی 20 میں مڈل سیکس میں ابراہم ڈی ویلیئرز کی جگہ مل گئی۔

محمد حفیظ انگلش ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلیے مڈل سیکس کو جوائن کریں گے، انھیں ابراہم ڈی ویلیئرز کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا، جنوبی افریقی بیٹسمین اب آخری دو گروپ اسٹیج میچز اور ناک آؤٹ میں رسائی کی صورت میں دستیاب ہوں گے۔

محمد حفیظ پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے تاہم اس سے قبل وہ 2004 اور 2005 میں لیور پول لیگ کی صورت میں انگلینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store