شرجیل خان کے مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی،اوپنر کی واپسی کیسے ممکن جانئے اس خبر میں

 شرجیل خان کے مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی،اوپنر کی واپسی کیسے ممکن  جانئے اس خبر میں فائل فوٹو شرجیل خان کے مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی،اوپنر کی واپسی کیسے ممکن جانئے اس خبر میں

سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی ڈھائی سالہ پابندی گزشتہ روز ہفتے کو ختم ہو گئی۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اوپنر کرکٹر شرجیل خان کو سپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی برس معطل سمیت پانچ برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا-

ان کی تیس ماہ کی سزا کل ختم ہو گئی۔ شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی کے لیے اعتراف جرم کرکے عام معافی مانگنا ہوگی۔کرکٹ میں واپسی کے لیے ری حیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد شرجیل خان کھیلنے کے اہل ہوں گے۔شرجیل خان نے ری حیب پروگرام کے لیے گزشتہ ہفتے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔

پی سی بی اینٹی کرپشن سیکورٹی اینڈ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کی مصروفیت کے باعث ری حیب پروگرام شروع نہ کر سکا ہے۔شرجیل خان کو ری حیب پروگرام عید کی چھٹیوں کے بعد بجھوایا جائے گا۔ ری حیب پروگرام مکمل کرتے ہی شرجیل خان کو کھیلنے کی اجازت ہو گی۔

install suchtv android app on google app store