فخرزمان اپنی دھن کے پکے سارے الزمات مسترد

پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان فائل فوٹو پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان

پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے بیٹنگ کی تکنیک میں خرابی کے تاثر کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ جب بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا پاوں تو تنقید کے ساتھ اسی طرح کی باتیں ہوتی ہیں کہ تکنیک درست نہیں، سنچری بناتے ہی لوگوں کی رائے تبدیل ہوجاتی ہے۔

 فخر زمان کا کہنا ہے کہ میرے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حریف ٹیمیں میری بیٹنگ کے بارے میں جان چکیں، اس لیے آوٹ کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں، مگر کرکٹ کو سمجھنے والے اس طرح کی رائے قائم نہیں کرتے، مثال کے طور انگلینڈ سے پہلے میچ میں 3 رنز تک محدود رہا تو میری تکنیک اور بیٹنگ میں کمزوریاں بھانپ لینے کی باتیں ہوئیں۔

اگلے ہی میچ میں 138رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوگیا تو لوگوں کی رائے بھی یکسر تبدیل ہوگئی۔

ایک سوال پر فخرزمان نے کہا کہ کئی سابق کرکٹرز نے کاو¿نٹی کرکٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنا کھیل نکھارا، میرے لیے بھی یہ بہترین موقع ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بہت کچھ سیکھا، انگلینڈ میں گرمی کی وجہ سے کنڈیشنز ذرا مختلف لگ رہی ہے، ٹیمیں زیادہ ہونے کی وجہ سے مسابقت کی فضا متاثر ہوئی تاہم میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

install suchtv android app on google app store