پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ سیریز کیلئے کونسی تاریخیں دیدیں اور پہلا ٹیسٹ کہاں کھیلا جا رہا ھے ؟

پاکستان کرکٹ بورڈ فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ سیریز کیلئے تاریخیں دیدی ہیں جس کے تحت پہلا ٹیسٹ کراچی میں یکم سے 5 اکتوبر تک کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکا کا سیکیورٹی وفد بھی پاکستان میں موجود ہے۔سیکیورٹی وفد کی رپورٹس کی روشنی میں سری لنکا اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سری لنکا کرکٹ کو دی ہیں جس کے تحت پہلا ٹیسٹ کراچی میں یکم سے 5 اکتوبر تک کھیلنے جبکہ لاہور میں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سری لنکن ٹیم کراچی ٹیسٹ سے تین روز قبل پاکستان آئے گی۔ سری لنکن سیکیورٹی وفد کراچی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے چکا ہے اور سیکیورٹی حکام سے ملاقات کرنے کے علاوہ قذافی سٹیڈیم کا دورہ بھی کر چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store