ورلڈ کپ ختم ہوگیا مگر حیرت انگیز انکشافات کا سلسلہ ابھی بھی باقی

ب برطانوی آ ل راﺅنڈر بین سٹوکس فائل فوٹو ب برطانوی آ ل راﺅنڈر بین سٹوکس

 ورلڈ کپ 2019ء کے سنسنی خیز اختتام کے بعد اب برطانوی آ ل راﺅنڈر بین سٹوکس نے انکشاف کیا ہے کہ فائنل کے آخری اوور میں انہوں نے امپائرز سے اوور تھرو کے رنز واپس لینے کا نہیں کہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں آخری اوور کی چوتھی گیند پر انگلینڈ کو اوور تھرو کے 4 رنز اضافی ملے جس نے انگلش ٹیم کی فتح میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔

انگلش آل راﺅنڈر بین سٹوکس نے آخری اوور کی چوتھی گیند کو ڈیپ مڈ وکٹ کی جانب کھیلا اور 2 رنز بنانے کے لیے دوڑ پڑے، دوسرے رن کے لیے واپسی کرتے ہوئے انہوں نے وکٹ بچانے کے لیے ڈائیو لگائی تو فیلڈر کی جانب سے پھینکی گئی تھرو ان کے بلے سے ٹکرا کر تھرڈ مین باﺅنڈری پار کر گئی اور اس طرح انگلینڈ کو 2 کی جگہ اضافی 4 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر 6 رنز کا تحفہ مل گیا۔

اگلی 2 گیندوں پر انگلینڈ کو فتح کے لیے 3 رنز درکار تھے لیکن سٹوکس کوشش کے باوجود وہ صرف 2 رنز ہی بنا سکے اور میچ ٹائی ہو گیا۔ آئی سی سی کے قانون 19.8کے مطابق ”اگر فیلڈر کی جانب سے جان بوجھ کر یا ویسے ڈرگئی تھرو بائونڈری کے پار چلی جائے تو بیٹنگ سائیڈ کو اس باونڈری کے ساتھ اتنے ہی رن ملنے چاہیے۔

install suchtv android app on google app store