راولپنڈی ایکسپرس نے محمد عامر کے علاوہ چند کھلاڑیوں کی کلاس لی

  • اپ ڈیٹ:
 محمد عامر  شعیب اختر فائیل فوٹو محمد عامر شعیب اختر

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مجھے بری خبر یہ لگ رہی ہے کہ محمد عامر کے بعد شاید حسن علی، وہاب ریاض اور جنید خان بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ دیدیں گے اور پھر پاکستان کی طرف ٹیسٹ کرکٹ کون کھیلے گا۔

شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ محمد عامر کے پیچھے پیچھے شائد حسن علی، وہاب ریاض اور جنید خان بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ دیدیں گے۔

آپ لوگوں نے دیکھا ہو گا کہ میں نے اپنی ویڈیوز میں پہلے بھی کہا تھا کہ یہ سارے کے سارے لڑکے صرف ٹی ٹونٹی کے باﺅلر بننا چاہتے ہیں۔ بنیادی طور پر تو انہیں ون ڈے کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی موت پڑتی ہے۔ 

پاکستان نے محمد عامر پر اتنی سرمایہ کاری کی، میچ فکسنگ سے نکال کر واپس لائے اور کھلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اب وہ اچھی فارم میں واپس آیا ہے تو اس کے بعد وہ ریٹائرمنٹ دے رہا ہے یہ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ لڑکے خوش قسمت ہیں کہ میرے جیسا کوئی بندہ بورڈ میں نہیں کیونکہ اگر میں بورڈ میں ہوتا تو پاکستان کیلئے کھیلنے سے انکار کرنے کے بعد انہیں کھیلنے کیلئے جگہ بہی نہ دیتا کیونکہ سب سے پہلے پاکستان ہے، ٹھیک ہے کہ پیسے بھی بنانے ہیں لیکن اس وقت آپ کی پاکستان کو ضرورت ہے اور اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو پاکستان کرکٹ نے کیا ترقی کرے گی کہ ایک 27 سال کے باﺅلر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

install suchtv android app on google app store