پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا فائل فوٹو پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس لاہور میں طلب کر لیا گیا جس میں سبکدوش چیف سلیکٹر انضمام الحق، کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کو چ مکی آرتھر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر غور کیا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا گراف کیسا رہا؟ انڈر 19 اور انڈر 16 کی ٹیموں میں کس حد تک بہتری آئی؟ پاکستان کرکٹ میں کون سی تبدیلیوں کی ضرورت ہے؟ کس کس شعبے کو بہتری لانا ہوگا؟

سرفراز کو ٹیسٹ اور ون ڈے کی قیادت سے ہٹانے کی تجویز زیر غور نہیں، پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی 2 اگست کو لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھے گی اور سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھجوائے گی۔

پی سی بی کمیٹی کے سربراہ ایم ڈی وسیم خان اجلاس کی صدارت کریں گے، کمیٹی کے اراکین مصباح الحق، عروج ممتاز اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وسیم اکرم ویڈیو لنک پر ہوں گے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

install suchtv android app on google app store