قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے صرف 10 لاکھ سبسکرائبرز کر کے یوٹیوب گولڈن بٹن حاصل کرلیا۔ چند روز میں یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سبسکرائبرز کرنے پر شعیب اختر کو گولڈن بٹن بھی پیش کیا گیا۔
کرکٹ کی دنیا میں ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے پہچانے جانے والے شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے میں مجھے یوٹیوب کی جانب سے ’گولڈن بٹن‘ ملا، آپ تمام لوگوں کے لیے بہت سارا پیار۔
Thank you so much everyone for helping me reach there. The official plaque from YouTube. Lots of love. #Youtube #plaque #millionsubscribers pic.twitter.com/lK8m6Hx0TM
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) July 19, 2019
انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود ہر اس مداح کا شکریہ جو مجھے پسند کرتا ہے۔ شعیب اختر نے اس موقع پر یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہیں اس ’گولڈن بٹن‘ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے چند ماہ قبل ہی اپنا یوٹیوب چینل بنایا تھا جس نے روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے سبسکرائبر بڑھنے کے حوالے سے سب سے آگے پیوڈی پائے کے چینل کو بھی پیچھے چھوڑا۔